ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / بحرین میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں مطلوب 286 اشتہاری دہشت گردوں کو حراست میں لینے کا دعویٰ

بحرین میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں مطلوب 286 اشتہاری دہشت گردوں کو حراست میں لینے کا دعویٰ

Wed, 24 May 2017 20:22:35  SO Admin   S.O. News Service

منامہ،24مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)خلیجی ریاست بحرین میں پولیس نے عدالتوں کو دہشت گردی کی کارروائیوں میں مطلوب 286 اشتہاری دہشت گردوں کو حراست میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔ گرفتار کیے گئے شدت پسندوں میں کئی بیرون ملک فرار کی کوشش کے دوران پکڑے گئے۔ پولیس نے اشتہاریوں کے خلاف کارروائی شروع کی اور ان کی گرفتاریوں کے لیے جگہ جگہ پر چھاپے مارے گئے۔ اس دوران الدراز کے مقام پر شیعہ لیڈر عیسیٰ قاسم کے گھر پر بھی چھاپہ مارا گیا جہاں سے کئی اشتہاری گرفتار کئے گئے۔قبل ازیں بحرینی وزارت داخلہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ الداز کالونی میں کارروائی کے دوران پانچ شدت پسند ہلاک ہوئے ہیں۔بحرینی پولیس کے ایک عہدیدار نے رائیٹرز کو بتایا کہ مصدقہ اطلاعات ملنے کے بعد مفرر اشتہاریوں کے خلاف الدراز کالونی میں کارروائی کی گئی۔ گرفتار شدت پسندوں میں پولیس اہلکاروں پر حملوں اور ان کے قتل میں ملوث دہشت گرد بھی شامل ہیں۔ ان میں سے چھ کو عیسیٰ قاسم کے گھر سے پکڑا گیا۔پولیس نے دہشت گردی کے الزامات کے تحت عدالتوں سے سزا یافتہ 50عناصر کو حراست میں لیا ہے۔ ان میں جیل سے فرار ہونے والے عسکریت پسند بھی شامل ہیں۔ مفرور عناصر شیعہ لیڈر عیسیٰ قاسم کی رہائش گاہ کو پناہ گاہ کے طور پر استعمال کر رہے تھے۔
 


Share: